Featuredاسلام آباد

سب کے لیے پیغام ہے کہ سپریم کورٹ سے تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا : چیف جسٹس

اسلام آباد: اپنے ذہن سے یہ تصور ہی نکال دیں کہ سپریم کورٹ میں جاکر تاریخ لے لیں گے ۔

زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی، جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ذہن سے یہ تصور ہی نکال دیں کہ سپریم کورٹ میں جاکر تاریخ لے لیں گے ۔
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سب کے لیے پیغام ہے کہ تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا ۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ یہاں تو ایک تاریخ پر نوٹس اور اگلی تاریخ پر دلائل ہوجانے چاہییں۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ دیگر عدالتوں میں یہ ہوتا ہے کہ کسی دستاویز کو پیش کرنے کے لیے تاریخ مل جاتی ہے ۔ سپریم کورٹ میں کوئی کیس آتا ہے تو اس کے سارے کاغذ پورے ہونے چاہییں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمے کے التوا کی درخواست مسترد کردی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close