Featuredپنجاب

ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخ ہوئی، عدالت برہم

راولپنڈی: لال حویلی کو سیل اور رجسٹری منسوخ کرنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے کوئی بھی آرڈر پاس نہ کرنے کے حکم کی خلاف ورزی پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ کوئی آرڈر پاس نہیں کرنا، تو لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخ کیوں کی؟کیوں نہ چیئرمین وقف متروکہ املاک کو ذاتی طور طلب کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہیں، ورنہ کینگرو کورٹس کہلائیں گے۔ ہمیں بغیر خوف و خطر فیصلے کرنے ہوں گے۔ ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر لال حویلی سیل اور رجسٹری منسوخ ہوئی ہے۔

جسٹس جواد حسن نے کہا کہ میں یہ کیس کوئی بھی آرڈر پاس نہ کرنے کا حکم دینے والے جسٹس مرزا وقاص رؤف کو بھیج رہا ہوں۔ آئندہ سماعت وہ کریں گے۔ آئندہ پیر تک معاملہ جوں کا توں رہے گا۔

بعد ازاں عدالت نے محکمہ وقف متروکہ املاک کو نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close