کینیڈا نے بھارت میں اپنے شہریوں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں۔
اوٹاوا سے کینیڈین میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر کینیڈا کے خلاف احتجاج اور منفی جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کینیڈین حکومت اس حوالے سے مزید کہا کہ بھارت میں کینیڈین شہری چوکس اور محتاط رہیں۔
کینیڈین میڈیا نے کہا کہ بھارت بھی کینیڈا میں بھارتی شہریوں کیلئے سفری ہدایات جاری کرچکا ہے۔ کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو جون میں قتل کر دیا گیا تھا۔
کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی ایجنٹ ممکنہ طور پر ملوث ہیں۔