Featuredخیبر پختونخواہ

ہنگو: نماز جمعہ کے دوران 2 دھماکے ،4 نمازی شہید، 12 زخمی

ہنگو میں تھانہ دوآبہ میں مسجد کے اندر 2دھماکے ہوئے ہیں ۔جس میں 4 نمازی شہید ،12زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او ہنگو کا کہنا ہے کہ دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا،مسجد کے اندر 30 سے40 کے قریب نمازی موجود تھے۔ دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم ہوگئی۔ملبے سے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آئی جی کےپی اخترحیات کی سماء سے خصوصی گفتگو

آئی جی کے پی اخترحیات نے سماء سے کو بتایا کہ دھماکوں میں 4 افراد شہید،12 زخمی ہوئے،دہششتگردوں نے تھانے کے گیٹ سے گھسنےکی کوشش کی،ایک دہشتگرد کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا۔پہلا دہشتگرد دھماکے سے پھٹ گیاتھا،یہ خودکش حملہ تھا۔ بروقت نمازی باہر نکلنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کم رہی، زخمیوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے،2خودکش بمبارتھے،ایک بمبارگولی لگنے پر دھماکےسےپھٹ گیا۔

ڈپٹی کمشنرفضل اکبر کا کہنا ہےکہ دوآبہ تھانے کی مسجد میں نماز کے دوران2 دھماکے ہوئے ،پہلا دھماکا مسجد کے گیٹ پر ہوا، جس کی وجہ سے لوگ باہر نکل گئے،
اس وجہ سے شہدا کی تعداد کم ہے،ملبے سے مزید لوگوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مستونگ دھماکے میں شہدا کی تعداد 45 سے تجاوز کرگئی

اس سے قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب دھماکا ہوا۔جس میں 45 افراد شہید اور 70 سے زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔ڈی ایس پی جلوس انتظامات دیکھ رہے تھے۔

دھماکے میں چالیس سے زائد افراد زخمی ، زخمیوں استپال منتقل کیا جا رہا ہے۔اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس برآمد ہونے سے پہلے دھماکا ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close