Featuredدنیا

دہشت گردوں کا مقصد مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنا ہے : ابراہیم رئیسی

تہران: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی  نے پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوے ایرانی صدر نے کہا کہ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی سے لڑنے کے لیے پاکستان سے تعاون کو تیار ہیں۔

تہران سے جاری اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنا ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام اپنے پیغام میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے حکومت اور پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مستونگ دھماکے میں معصوم لوگ شہید اور زخمی ہوئے، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے لڑنے کے لیے پاکستان سے تعاون کو تیار ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close