Featuredبلوچستانسندھ

کوئٹہ میں موسم سرد ہونے لگا ، کراچی کا موسم انتہائی گرم

کراچی: شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ 35 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا موجودہ تناسب 34 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ادھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موسم سرد ہونے لگا۔

وادیٔ کوئٹہ اور صوبے کے شمالی علاقوں میں قندھار سے آنے والی ٹھنڈی اور گرد آلود ہوائیں چلنے سے درجۂ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے جس نے کوئٹہ میں موسمِ سرما کی آمد کا بگل بجا دیا ہے۔

گھروں اور دفاتر میں اے سی اور پنکھے بند ہو گئے۔ لوگوں نے رات کو سونے کے لیے کمبل اوڑھنے کے ساتھ ساتھ گرم پانی کے لیے گیزر کا استعمال شروع کر دیا، شہریوں نے صبح اور رات کے اوقات میں سردی سے بچانے کے لیے واسکٹس اور جیکٹس نکال لیں۔

شہر کی مارکیٹس میں کمبلوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ کوئٹہ میں موسمِ سرما کا دورانیہ فروری کے آخر تک رہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close