Featuredاسلام آباد

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کر دی گئی

شہریوں کا کہنا ہے 26 روپے بڑھا کر 8 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں، روپےکی قدر میں بہتری سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہریوں نے پیٹرول کی قیمت مزید کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کہتے ہیں 26 روپے بڑھا کر 8 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آ ئے گی۔

یاد رہے کہ آج سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کر دی گئی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 11 روپے لیٹر کم کر دی گئی۔ نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close