Featuredاسلام آبادتجارت

حکومت نے صارفین پر بجلی گرادی ، بجلی کے ریٹ میں مزید اضافہ

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 159ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

حکومت نے بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 28 پیسے اضافے کی منظوری ، حکومت کی منظوری کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

یہ اضافہ مالی سال2022/23کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین پر 159ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق صارفین سے آئندہ چھ ماہ تک اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close