Featuredکھیل و ثقافت

بھارتی کرکٹ بورڈ نے وجہ بتائے بغیر افتتاحی تقریب منسوخ کردی

 ورلڈکپ 2023 کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت نے آئی سی سی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے وجہ بتائے بغیر افتتاحی تقریب منسوخ کردی ہے جبکہ آئی سی سی کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھارت کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہونا تھی، جس میں بالی ووڈ کے نامور گلوکار و اداکاروں کو شرکت طے تھی۔

تقریب میں کاروباری شخصیات سمیت دیگر ممالک کے بورڈز کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ شریا گھوشال، اریجیت سنگھ، اور لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کو اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close