Featuredسندھ

وزیراعلیٰ سندھ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جرائم کی رپورٹ پر برہم

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جرائم کی  رپورٹ پر برہم ہوگئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کرائم رپورٹ پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر سے 100 موٹر سائیکلیں چوری اور 18چھینی گئیں، اس دوران 5 گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ 3 افراد کو قتل اور 17 کو زخمی کردیا گیا۔

انہوں نے کہا جرائم کی صورتحال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جرائم کے کنٹرول اور اس کے قلع قمع پر توجہ نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پولیس نے کتنے اسٹریٹ کرمنلز پکڑے اور کتنی پیٹرولنگ کی؟ اس کی رپورٹ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز سمیت جو پولیس افسران کرائم کنٹرول نہیں کر پا رہے ان کو گھر بھیجیں۔ شہر کو اچھے پولیس افسران کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close