لاہور: اسمگل شدہ ایرانی آئل کے 35 ٹینکرز پکڑ گئے ، اسمگل شدہ ڈیزل، پٹرول کی مالیت 90 کروڑ سے زائد ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پر کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگرز کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں جب کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ و فروخت کرنیوالا بڑا نیٹ ورک پکڑ ا گیا۔
اسمگلرز کیخلاف انٹیلی جنس بیورو اور پولیس کی معاونت سے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایرانی آئل کے 35 ٹینکرز پکڑ لیے۔اسمگل شدہ ڈیزل، پٹرول کی مالیت 90 کروڑ سے زائد ہے۔
کسٹمز انٹیلی جنس لاہور ڈائریکٹوریٹ نے حساس اداروںکی رپورٹس کی روشنی میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب 20کروڑ روپے سے زائد کی اسمگل شدہ اشیاء پکڑ یں،ایرانی تیل کی سمگلنگ اورفروخت کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگایا گیا۔
شیخوپورہ کے علاقے “ماچھی کے” میں 14 ڈمپنگ پوائنٹس پر آپریشن کیا گیا،جہاں سمگل شدہ پٹرول اور ڈیزل کو ذخیرہ کرکے مختلف شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔