Featuredانٹرٹینمنٹ

پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان بھی فلسطین کے حق میں بول پڑیں

حماس کے حملوں کے بعد امریکہ اور بھارت اسرائیل کے حمایتی بن کے سامنے آئے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور فنکار اور مشہور شخصیات فلسطین کے حق میں اپنی آواز بُلند کرتے نظر آرہے ہیں۔

حماس کے حملوں کے بعد امریکہ اور بھارت اسرائیل کے حمایتی بن کے سامنے آئے ہیں

حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ظلم کو انتہا کردی ہے، غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید  فلسطینیوں کی تعداد 2329 تک پہنچ گئی جبکہ 9 ہزار 700 افراد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

اسرائیل فلسطین کشیدگی پر ماہرہ خان خاموش تھیں اور مداحوں کی جانب سے یہ شکوہ کیا گیا تھا کہ اداکارہ فلسطین کے حق میں کوئی پیغام جاری نہیں کررہی ہیں۔

تاہم، اب ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مظلوم فلسطینی بچوں کے لیے آواز اُٹھائی ہے۔

ایکس پر ایک صارف نے فلسطینی بچے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا’۔

اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ‘میری بھی یہی خواہش ہے، کاش! میں بھی یہ کرسکتی’۔

واضح رہے کہ فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد اسرائیلی افواج کی مشتعل ہوکر ہفتے سے غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close