Featuredدنیا

اسرائیلی حملوں میں شہیدوں کی تعداد 2750 سے زائد ہوگی

اسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے پر تُل گیا

جانیں بچانے میں مصروف ڈاکٹر اپنے باپ اور بھائی کی لاشیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا

اسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے پر تُل گیا ہے ، اسرائیل کے حملوں میں شہیدوں کی مجموعی تعداد 2750 جبکہ 9 ہزار 700 سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 10 سے زائد صحافی بھی مارے جا چکے ہیں ۔ 3 روز پہلے جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری سے بین الاقوامی خبر ایجنسی کا صحافی جاں بحق اور 6 دیگر صحافی زخمی ہوئے۔

لائیو اسٹریمنگ کے دوران صحافیوں پر بمباری کے مناظر بھی محفوظ ہوگئے۔ اسرائیل نے بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صحافی کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال میں زخمیوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹر کے والد اور بھائی کی لاشیں پہنچائی گئیں تو وہ غم سے نڈھال ہوگیا۔

مسلسل جانیں بچانے میں مصروف ڈاکٹر اپنے باپ اور بھائی کی لاشیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، ساتھی ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس غمزدہ ساتھی سے گلے لگ کر حوصلہ دیتے رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close