Featuredدنیا

امریکا میں 6 سالہ بچے کو فلسطینی مسلمان ہونے کے باعث قتل کردیا

مقتول بچے کی شدید زخمی والدہ نے واش روم میں چھپ کر اپنی جان بچائی

امریکی ریاست الینوائے میں 71 سالہ جنونی مالک مکان نے 6سالہ فلسطینی بچے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا

پولیس کے مطابق جوزف نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری حالیہ تنازعے کی وجہ سے ماں اور بچے کو نشانہ بنایا، ملزم نے بچے پر چھری کے 26 وار کیے، جبکہ مقتول بچے کی والدہ نے واش روم میں چھپ کر اپنی جان بچائی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اس کے خلاف قتل سمیت نفرت پر مبنی جرائم کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیتی پیغام میں کہا کہ’ایک فلسطینی امریکی خاندان کے خلاف ایسے نفرت انگیز عمل کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ۔‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close