Featuredدنیا

ہم جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں وہ کچھ نیا بھی ہوسکتا ہے: اسرائیل

اسرائیل کے غزہ پر حملے میں اب تک 3 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

تل ابیب: اسرائیل نے غزہ پر نئے طریقوں سے حملوں کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ  اس بار کچھ نیا بھی ہوسکتا ہے۔

اسرائیل نے غزہ سے شہریوں کو انخلا کا الٹی میٹم دے رکھا ہے جس کے بعد اس کی بری فوج ایک بڑا حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے جب کہ اسرائیلی فضائیہ کی بمباری پہلے ہی جاری ہے۔

اسرائیل نے غزہ پر نئے طریقوں سے حملوں کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ سب بری فوج کی غزہ پر ممکنہ کارروائی کو جنگ کا اگلا مرحلہ سمجھ رہے ہیں جب کہ اس بار کچھ نیا بھی ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سب یہ سمجھ رہے ہیں کہ غزہ میں فوجی کارروائی اب زمینی آپریشن ہوگا لیکن ہم جنگ کے جس اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں وہ کچھ نیا بھی ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بین الاقوامی قوانین کے تحت ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں کیوں کہ تاحال انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ بندی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب غزہ کی ناکہ بندی کرکے اسرائیل نے بجلی کی ترسیل اور خوراک کی فراہمی بند کر رکھی ہے جس پر کئی ممالک نے اسرائیل سے ناکہ بندی ختم کرنے اور زمینی حملے سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ کی ناکہ بندی کے بعد مصر نے بھی رفاہ کراسنگ بارڈر بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں فلسطینی محصور ہوگئے ہیں اور ان تک انسانی ہمدردی کے تحت بھیجے جانا والا امدادی سامان بھی نہیں پہنچ پا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے میں اب تک 3 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں ہزار سے زائد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close