Featuredتجارتسندھ

ایندھن نہ ملنے کی و جہ سے قومی ائرلائن کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر

کراچی: پی ایس او سے پی آئی اے کو تاحال بروقت ایندھن کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی۔

ایندھن نہ ملنے کی و جہ سے قومی ائرلائن کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثرہو رہا ہے جب کہ کئی روز سے بگڑے ہوئے فلائٹ آپریشن کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں ،  پی ایس او سے پی آئی اے کو تاحال بروقت ایندھن کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے تربت جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 501 بروقت روانہ نہیں ہو سکی اور ایندھن فراہمی میں تاخیر سے تربت کی پرواز 6 گھنٹے تاخیر سے دوپہر ایک بجے شیڈول کردی گئی ہے۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ اسی طرح کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے شیڈول کی گئی ہے۔

ایندھن بحران کی وجہ سے پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی 19 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جب کہ 20 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازوں کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر  ہوئی ہے۔ پی آئی اے کی لاہور اسلام آباد سے رات کی پروازیں کراچی روانہ نہیں ہوسکیں ۔  کراچی اسلام آباد کی پرواز پی کے 368 اور پی کے 369 منسوخ کردی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close