غزہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کی پوسٹ لگانے پر فلسطینی فنکارہ گرفتار
فلسطینی فنکارہ پر الزام ہے کہ غزہ جنگ کے متعلق قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا
فلسطینی فنکارہ دلال ابو آمنہ کی جانب سے ’ اللہ کے سوا کوئی غالب نہیں‘ کی پوسٹ لگائی گئی تھی
اسرائیل نے غزہ میں ہونے والے حملوں پر متاثرین سے اظہار یکجہتی کی پوسٹ لگانے پر فلسطینی فنکارہ دلال ابو آمنہ کو گرفتار کرلیا۔
دلال ابو آمنہ کی وکیل عبیر بکرکے مطابق دلال ابو آمنہ کے مینجمنٹ اسٹاف کی جانب سے گزشتہ ہفتے ’اللہ کے سوا کوئی غالب نہیں‘ کی پوسٹ لگائی گئی تھی۔
فلسطینی فنکارہ کی گرفتاری پیر کے روز ہوئی اور ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر غزہ جنگ کے متعلق قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا ہے۔
لا غالب إلا الله و علم فلسطين 🇵🇸 في منشور، سبب اعتقال اسرائيل للفنانة الفلسطينية #دلال_أبو_آمنة pic.twitter.com/IwyHqMhoxF
— ميسون عزام (@MayssounAzzam) October 17, 2023
عبیر بکر نے بتایا کہ ان کی مؤکلہ سے ابھی تک تفتیش جاری ہے جبکہ آخری اطلاعات آنے تک ان سے متعلق کوئی باقاعدہ سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ دلال ابو آمنہ نے خود یہودی آبادکاروں کی طرف اپنے خلاف نفرت آمیز کارروائیوں کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے رکھی تھی۔