Featuredاسلام آبادتجارت

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: ملک میں بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر بُری خبر، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سرکاری ڈسکوز کے لیے اضافے کی درخواست سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 55 پیسے تک اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیپرا میں دائر درخواست میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری مانگی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) یکم نومبر کو سماعت کرے گی، جس کے بعد درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ کے لیے 8ارب 37 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی۔ ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37.55 فیصد رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15.95 فیصد اور فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.80 فیصد رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close