Featuredسندھ

مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو ، دفاع فلسطین خواتین مارچ

 پاکستان کی مائیں، بہنیں، بچے فلسطینی ماوں بہنوں اور بچوں کا درد محسوس کر رہے ہیں

کراچی: فلسطین فلسطینیوں کی سر زمین ہے اسرائیل ایک غاصب ریاست یے۔

فلسطین فاؤنڈیشن ہاکستان کی جانب سے ئماش سے سی بریز ایم اے جناح روڈ دفاع فلسطین خواتیں و اطفال ریلی نکالی گئی۔

ریلی سے ڈاکٹر صابر ابو مریم ، ڈاکٹر سارہ ، ام رباب ، امہ محتشم ، نادیہ علی ، محترمہ عابدہ  نے خطاب کیا۔

شرکاء ریلی سے خطاب میں سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی مائیں، بہنیں، بچے فلسطینی ماوں بہنوں اور بچوں کا درد محسوس کر رہے ہیں۔

ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا سنت نبی کریم ص ہے، پاکستان کی مائیں، بہنیں، بچے فلسطینی ماوں بہنوں اور بچوں کا درد محسوس کر رہے ہیں اس ظلم کے خلاف ہم آواز بنے ہوئے ہیں۔آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں احتجاج کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو، فلسطین فلسطینیوں کی سر زمین ہے اسرائیل ایک غاصب ریاست یے۔ ملکی عوام فلسطین کاز کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف ساتھ کھڑے ہیں حکمران بھی اس واضح موقف کر ساتھ کھڑے ہوں۔کسی قسم کی سفارتی تعلقات اسرائیل سے قائم نہیں کئے جائیں گے۔

صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر فلسطینی مزاحمت کی جوابی کاروائی نے سامراجی طاقتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

ریلی سے خطاب میں ڈاکٹر سارہ کا کہنا تھا کہ ہم ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے کمزور ہیں فلسطین کاز کیلئے ہمیں ایک ہونا پڑھے گا ملت پاکستان اپنے فلسطین مسلمانوں کے ساتھ ہیں حکومت پاکستان فلسطینی عوام کی ہر ممکنہ امداد کو یقینی بنائیں۔

ریلی سے خطاب میں ام رباب کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں کسی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

جی یو پی کی رہنما امہ محتشم کا کہنا تھا کہ ملکی حکمرانوں کو چاہئے وہ فلسطین میں مظالم کے خلاف موثر آواز بلند کریں۔

ٹی وی اینکر نادیہ علی کا کہنا تھا کہ بحیثت ایک بہن اور ماں مظلوم فلسطینی خواتین و بچوں کے درد محسوس کرتے ہوئے اسرئیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ فلسطین کی عوام آزادی کے منتظر ہیں اور بہت جلد غاصب اسرائیل اسے اپنی سرزمین واپس لے لیں گے۔

۔سوشل میڈیا ایکٹوس محترمہ عابدہ کا کہنا تھا کہ آج اگر ہم اپنے مظلوم فلسطینی مظلوموں کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے تو کل ہم پر بھی یہ وقت آئے گا۔

ریلی میں ڈاکٹر سارا نے قرارد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔فلسطین فلسطینیوں کی سر زمین ہے اسرائیل ایک غاصب ریاست یے۔ ملکی عوام فلسطین کاز کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف ساتھ کھڑے ہیں حکمران بھی اس واضح موقف کر ساتھ کھڑے ہوں۔کسی قسم کی سفارتی تعلقات اسرائیل سے قائم نہیں کئے جائیں گے۔

عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ غزہ فلسطین میں امداد جلد از جلد ہینچائیں۔ حکومت پاکستان اپنی امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھے۔ ملکی سطح پر فلسطین فنڈ قائم کیا جائے۔فلسطین کی اسرائیل کے خلاف جنگ کو جنگ آزادی قرار دیتے ہیں۔

اقوام متحدہ و عالمی برادری فلسطین سے اسرائیلی غاصبانہ قبضہ ختم کروائے۔عرب حکمران کو غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے اپنے تعلقات ختم کریں۔جس طرح اسرائیل نے غزہ اور فلسطین میں ادویات، اجناس، پانی و بجلی اور ایندھن بند کیا ہوا ہے ایسی طرح مسلم ممالک اسرائیل اور اس کے حامیوں پر تیل کی ترسیل بند کریں۔

حکومت پاکستان حماس سے سفارتی تعلقات کو بحال کرے۔فلسطین کی مالی اور فوجی مدد کی جائے۔فلسطینوں کی امدد کیلئے بند راستوں کو کھولا جائے۔اسرائیلی پروڈکٹ کا بائی کاٹ کیا جائے۔

دفاع فلسطین خواتیں و اطفال ریلی میں سینکڑوں کی تعدد خواتیں و بچوں سمیت سیاسی،سماجی اور سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ریلی میں مظاہرین خواتیں و بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ و بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو، اسرائیل نا منظور، امریکہ مردہ باد کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین اسرائیل وزیراعظم نتن یاہو کا پتلا بھی بنایا ہوا تھا جیسے ریلی کے اختتام پر جلا دیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close