Featuredاسلام آباد

9 مئی کے حملوں کے مقدمات سے متعلق وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں 9 مئی کے حملوں کے 102 سویلین ملزمان کا ٹرائل جاری ہے

9 مئی کے حملوں کے مقدمات سے متعلق وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا۔

وفاقی حکومت نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ فوجی عدالتوں میں 9 مئی کے حملوں کے 102 سویلین ملزمان کا ٹرائل جاری ہے۔

وفاقی حکومت نے 3 اگست کے حکم نامے کی روشنی میں سپریم کورٹ کو فوجی عدالتوں میں چل رہے سویلینز کے ٹرائل سے آگاہ کردیا۔

سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی۔

وفاقی حکومت کی متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔

9 اور 10 مئی کے واقعات کی روشنی میں 102 افراد گرفتار کیے گئے، انصاف کے حق کےلیے فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع کیا گیا، قصوروار ثابت نہ ہونے والا بری ہوجائے گا۔

فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے بعد جو قصوروار ثابت ہوگا اسے معمولی سزائیں ہوں گی۔

گرفتار افراد میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی اور پی اے ایف بیس میانوالی پر حملے کے ملزمان شامل ہیں۔

فوجی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے والوں میں آئی ایس آئی سول لائنز فیصل آباد، بنوں کیمپ اور گوجرانوالہ کیمپ پر حملوں کے سویلینز ملزمان بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close