Featuredدنیا

مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے اسرائیل کو قتل عام کی کھلی اجازت مل گئی : امیر قطر

دوحہ: اسرائیلی بمباری میں شہپد ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی حل کے بغیر فلسطین میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا۔

مجلسِ شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے اسرائیل کو قتل عام کی کھلی اجازت مل گئی اور وہ ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے۔

قطر کے امیر نے عالمی قوتوں سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا فلسطینیوں کی زمین پر اسرائیل کے قبضے کو نظرانداز کرنے کے بعد اب قتل عام پر بھی خاموش ہے۔

شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

7 اکتوبر سے جاری حماس اور اسرائیل جھڑپوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ 1400 اسرائیلی مارے گئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close