Featuredدنیا

نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی دہشتگردانہ کارروائیاں جاری

اسرائیل نے غزہ میں ایندھن پہنچانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

غزہ: گزشتہ رات زمینی حملے کے لیے بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی اور ٹینک جنوبی غزہ میں داخل ہوگئے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے گزشتہ روزجنوبی غزہ میں زمینی حملہ  کرنے کی دھمکی دی تھی۔

اسرائیلی ریڈیو کا کہنا ہے کہ یہ زمینی کارروائی پہلے کی گئی تمام کارروائیوں سے بڑی ہے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں گولہ باری کرکے متعدد رہائشی عمارتیں تباہ کردیں۔ گولہ باری سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک 2 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت ساڑھے 6 ہزار فلسطینی شہید اور17 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close