Featuredاسلام آبادتجارت
یکم نومبر سے پٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کا امکان
اسلام آباد: یکم نومبر سے پاکستان میں پٹرول 20 روپے جب کہ ڈیزل 16 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے۔
یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں 20روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
16 اکتوبر کو پٹرول 40 روپے جبکہ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔