Featuredانٹرٹینمنٹدنیا

اسرائیلی ٹک ٹاکر کا بے بس فلسطینی بچوں اور خواتین کا مذاق اڑانا

سفاک اسرائیلی ٹک ٹاکر نے بے بس فلسطینیوں پرمیمزبنا کراپنی ذہنی پستی اور نفرت انگیزی کا پتا دیا۔ 

ایک طرف غزہ میں خون میں نہائے فلسطینی بچے ہیں اور خواتین کی ادھڑی ہوئی لاشیں ملبے تلے دبی ہیں تو دوسری جانب اسرائیلی ٹک ٹاکر زندگی کی تمام تر عیاشیوں اور تن آسانیوں سے شادماں ہوکر ان کا تمسخر اُڑا رہے ہیں۔

سفاک دل اسرائیلی ٹک ٹاکرز نے فلسطینی خواتین کی آہ و بکا اور خوف زدہ بچوں کی چیخ و پکار پر میمز بنائیں اور انھیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ڈالیں۔ کمنٹس میں اُن جیسے ہی بدفطرت لوگوں نے قہقہے لگائے۔

میمز میں ظاہر کیا گیا کہ فلسطینی خواتین کی آہ و بکا ڈھونگ ہے اور بچوں کا بلکنا ڈراما ہے۔ ٹک ٹاکرز نے ایسی ویڈیوز بنائیں جس میں فلسطینی خواتین کا روپ دھارا اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ایسے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

احساس اور عقل و شعور سے عاری اسرائیلی ٹک ٹاکرز نے غزہ پر بمباری میں 7 ہزار سے زائد ہلاکتوں کو بھی جھوٹ قرار دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close