Featuredتجارتسندھ

پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پا گئے

کراچی: ایندھن اور ادائیگیوں کے حوالے سے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے درمیان معاملات طے ہو گئے

پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پا گئے، جس کے بعد اگلے چند روز میں قومی ائرلائن کو ایندھن کی فراہمی بتدریج بڑھنا شروع ہو جائے گی، جس سے متاثرہ پروازوں کا شیڈول معمول پر آنا شروع ہو جائےگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ایس او نے قومی ائرلائن کی مالی مشکلات کے پیش نظر کریڈٹ کی سہولت میں توسیع کردی ہے۔ پی ایس او نے پی آئی اے کی قرضوں کی حد میں 50 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا ۔ پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اپنی 15 ارب روپے کی قرضوں کی حد پہلے ہی پوری کر چکا ہے۔27 اکتوبر کو دونوں جانب سے حکام کے درمیان مذاکرات میں کریڈٹ کی حد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
دوسری جانب مالی اور ایندھن بحران کی وجہ سے پی آئی اے کا شیڈول تاحال شدید متاثر ہے، جس کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی مزید 59 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ قومی ائرلائن کے مالی بحران سے جڑے ایندھن کے مسئلے کو 2ہفتے سےزائد ہوگئے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 17 روز کے دوران 597پروازیں اڑان نہیں بھر سکیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے جمعہ کی سہ پہر پی ایس او کو 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔ تیل کی مذکورہ نقد ادائیگی کے ساتھ ایندھن کے لیے 8 پروازوں کی فہرست پی ایس او کو ارسال کردی گئی ہے۔ آج(اتوار) کو قبل ازوقت ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب گزشتہ اتوار جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close