Featuredسندھ

بجلی بِلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

کراچی: عدالت نے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔

ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی تاہم عدالتی معاونین خصوصی کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کی درخواست پر کے الیکٹرک کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو بلوں کے ذریعے شہریوں سے میونسپل چارجز وصول کرنے سے روک دیا تھا۔ بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف حافظ نعیم نے درخواست دائر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close