Featuredدنیا

اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری ، 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی برّی فوج کا ایک یرغمال اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار کو بازیاب کرانے کا دعویٰ

غزہ میں رات بھر ہونے والی بمباری میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے اس طرح غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 50 ہوگئی جب کہ 21 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیل نے غزہ پر رات بھر بمباری کی جس میں شمالی علاقے میں القدس اسپتال اور انڈونیشیا کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا گیا جب کہ مشرقی علاقے میں ترکیہ کے ایک اسپتال اور جنوبی علاقے میں ایک یورپی اسپتال پر بھی بمباری کی۔

رات بھر بمباری کے بعد صبح اسرائیل کی برّی فوج نے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور ایک اسرائیلی یرغمالی خاتون فوجی اہلکار کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا۔

دوسری جانب حماس نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی خاتون اہلکار اب بھی یرغمال ہیں البتہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک معمر شخص کو گولی مار کر قتل کردیا۔

حماس نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں تین اسرائیلی یرغمالی خواتین کو دکھایا گیا ہے جب کہ حماس 87 اور 85 سالہ اسرائیلی خواتین کو پہلے ہی رہا کر چکا ہے جنھوں نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی تھی۔
مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو گولی مار شہید کردیا اس طرح صرف مغربی کنارے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 126 ہوگئی۔

حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1400 سے زائد ہے۔

اسرائیل نے الجزیرہ کے ایک اور صحافی کو فوری طور پر غزہ میں اپنا گھر خالی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس سے قبل اسرائیل الجزیرہ عربی کے بیورو چیف کے گھر پر حملہ کرکے ان کے اہل خانہ کو شہید کرچکا ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطر کے امیر حمد بن تمیم آل ثانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جو اسرائیل اور حماس کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو اس کا مطلب حماس کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close