صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے مابین عام انتخابات کیلئے 11 فروری کی تاریخ پراتفاق ہوگیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 11فروری کو عام انتخابات کی تاریخ تجویز کرتے ہیں۔
ایوان صدر میں صدر مملکت سے چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ایک گھنٹے سے جاری جس میں انتخابات کی تاریخ کے حتمی فیصلے کے لئے آئینی و قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع ایوان صدر کے مطابق تین تاریخیں صدر ممالک کے سامنے رکھی گئیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گیارہ فروری انتخابات کے لئے موزوں قرار دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 28 جنوری ، 4 فروری اور 11 فروری کو 3 چھٹی کے ایام روز انتخابات پر الیکشن کمیشن نے رائے دی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 11 تاریخ موزوں قرار دیا اور کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مہم کے لئے وقت بھی ملے گا۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر پیش رفت پر صدر مملکت ڈاکر عارف علوی کو کو بریفننگ دی اور بتایا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ابتدائی فہرست 28 ستمبر کو جاری کی گئی جبکہ حلقہ بندیوں پر 1324 سے زائد اعتراضات دائر کئے گئے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کا عمل 30 نومبر کو مکمل ہو گا، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں سے متعلق حتمی فہرست 5 دسمبر کو جاری کرے گا۔