Featuredاسلام آباد
وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم ولادت پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جمعرات 9 نومبر کوملک بھر میں تعلیمی ادارے، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم ولادت پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یوم اقبال کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں علامہ اقبال کی شخصیت ، جدوجہد آزادی میں ان کی خدمات اور شاعری پر روشنی ڈالی جائے گی۔
علامہ محمداقبال 9نومبر1876 کو اقبال منزل سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ فارسی اور اردو کے مایہ ناز شاعروں میں سے ایک تھے۔