Featuredدنیا

ایمبولینس حماس کے زیر استعمال تھی اور یہ ایک جائز ہدف تھا : اسرائیل

 قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایمبولینس کے قافلے پر فضائی حملے کو ’’جائز‘‘ قرار دے دیا

اسرائیل کی قابض فوج نے غزہ میں القدس اسپتال کے ارد گرد بم باری کی اور اُس کے چند منٹ بعد ہی الشفا اسپتال کے گیٹ پر بم گرائے۔ غزہ کے الشفا ہسپتال کے باہر ایمبولینس کے ایک قافلے پر فضائی حملے کو ’’جائز‘‘ قرار دیا ہے جس میں بچوں، خواتین سمیت 70 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے فضائی حملے کے حق میں دعویٰ کیا کہ یہ گاڑیاں حماس کے زیر استعمال تھی اور یہ ایک جائز ہدف تھا۔ آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارے نے ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کی شناخت فورسز نے کی کہ وہ جنگ کے علاقے میں ان کی پوزیشن کے قریب حماس کا دہشت گرد سیل کے زیر استعمال تھی۔

دوسری جانب حماس سے وابستہ الاقصیٰ ٹی وی نے وزارت صحت کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں درجنوں افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close