Featuredدنیا

ایران ، افغانستان کی مشترکہ کاروائی ، 3 اسرائیلی جاسوس پکڑے گئے

تہران: اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے تینوں ایجنٹس کے پاس ایران کی شہریت تھی۔

ایران کی انٹیلیجنس منسٹری نے افغانستان کی طالبان حکومت کے تعاون سے اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتارکیا۔

ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق 3 گرفتار اسرائیلی جاسوس ایران کے مشرقی حصے میں ڈرون حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے تینوں ایجنٹس کے پاس ایران کی شہریت تھی۔

اسرائیلی جاسوسوں کو ایران اور افغانستان کے درمیان واقع پہاڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار اسرائیلی جاسوسوں کو جلد طالبان حکومت کے حوالے کیا جائیگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close