Featuredسندھ

میئر کراچی کا جوہر انڈر پاس اور سڑک کو شہدائےفلسطین کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

او آئی سی اور مسلم امہ مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے

کراچی: فلسطین میں انسانیت کا قتل ہورہا ہے، ہم غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں نمائش بس اسٹاپ پر قائم کردہ مرکز فلسطین کیمپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بلدیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گلستان جوہر میں تعمیر کئے گئے انڈر پاس اور سڑک کو فلسطین کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ فلسطین میں انسانیت کا قتل ہورہا ہے، ہم غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ بحیثیت میئر کراچی فلسطینی عوام کو پیغام دیتا ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور مسلم امہ مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ کے ایم سی کے آئندہ اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جائے گی۔

تقریب سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت سیاسی و مذہبی قائدین بشمول ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی ، محمد حسین محنتی، محفوظ یار خان ، علامہ باقر زیدی، پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، علامہ عقیل انجم، مگھن سنگھ، علامہ مختارامامی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close