پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے ہیں لیکن ان کی کوئی پرواہ نہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ بیان میں تھر کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے اور تھر میں عظیم الشان جلسہ کے انعقاد پر جیالوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کرکے تھر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تھر کے عوام اپنی بہن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو نہیں بھولے، کچھ لوگ اقتدار کے لیے اتحاد بناتے ہیں لیکن ہمارے لیے عوام ہی کافی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے لیکن ان کی کوئی پرواہ نہیں، عام انتخابات میں پی پی کراچی سے خیبر پختونخوا تک کامیابی حاصل کریگی۔