Featuredخیبر پختونخواہ
پبلک سروس کمیشن امتحانات میں بھی نقل کا انکشاف
خیبر پختونخوا کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کے بعد اب پبلک سروس کمشن ٹیسٹ میں بھی جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہےکہ محکمہ آبپاشی اور سی اینڈ ڈبلیوامتحان میں 18 امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑےگئے، امیدواروں سےالیکٹرانک ڈیوائسز،گائیڈ اور نقل کے دوسرے مواد برآمد ہوئے۔
کمیشن نے نقل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات مرتب کرلیں۔تفصیلات وزیراعظم پورٹل پر ہونے والی شکایت کی بنیاد پر مرتب کی گئیں۔
پکڑے گئے امیدواروں کے پرچے کینسل کردیے گئے،نقل ثابت ہونے پرایک سال سے3 سال تک پابندی لگائی جائےگی۔