اسرائیلی طیاروں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ میں واقع الفخورہ اسکول کو نشانہ بنایا
غزہ میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکول الفخورہ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں 200 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی طیاروں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ میں واقع الفخورہ اسکول کو نشانہ بنایا جہاں جنگ سے بچنے کےلیے فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔ شہدا میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
سوشل میڈیا پر اسرائیلی بمباری کے بعد کی خون ریز تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔ کمرے اور راہداریاں فلسطینیوں کی لاشوں سے بھرے ہوئی ہیں جن میں سے متعدد بچے ہیں۔
الجزیرہ کے ایک نمائندے نے بتایا کہ اس اسکول میں سینکڑوں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی کہ اسرائیلی فوج نے اسے آگ و خون میں نہلادیا۔
Al Fakhoora School, an @UNRWA run school in #Gaza after being bombed by Israeli forces. The number of children ripped apart cannot be accounted for. Was this also a failed Hamas rocket?
— Zaid Al-Hamdan (@zaidmalhamdan) November 18, 2023