Featuredدنیا

یورپی یونین نے غزہ جنگ کو عالمی برادری کی ناکامی قرار دیا

یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل نے غزہ جنگ کو عالمی برادری کی ناکامی قرار دیا ۔

چیف جوزف بوریل نے فلسطین کے مغربی کنارے کے دورے کے دوران فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ثابت کرتی ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں شہری مارے گئے ہیں اور اسرائیل کو بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنا چاہیے، اسرائیل مغربی کنارے میں تشدد کو کنٹرول کرے اور عالمی قوانین کی پیروی کرے ، انہوں نے لڑائی میں وقفے اور امدادی راہداری کھولنے پر زور دیا۔

جوزف بوریل نے کہا کہ پی یونین فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور غزہ میں عام شہریوں تک امداد کے مزید مواقع کا مطالبہ کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close