یورپ کے متعدد ممالک فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرچکے ہیں
یورپی یونین کے اہم رکن ملک ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک ناروے کی پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ پارلیمنٹ میں موجود 10 میں سے 8 جماعتوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔
منظور شدہ قرارداد میں ناروے کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا جائے۔
یورپ کے دیگر ممالک آئس لینڈ، سویڈن، پولینڈ، چیک ریپبلک اور رومانیا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں جبکہ اسپین اور بلجیم بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں۔