Featuredدنیا

قیدیوں کی جلد رہائی سے متعلق کوئی ڈیل نہیں کی گئی : نیتن یاہو

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل اور حماس امریکی ڈیل پر رضامند ہیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں بہت ساری غلط اطلاعات ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قیدیوں کی جلد رہائی سے متعلق کوئی ڈیل نہیں کی گئی ، یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں بہت ساری غلط اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کے کچھ گھنٹے بعد امریکی میڈیا نے معاہدہ طے پانے کی رپورٹ دی جس میں کہا گیا کہ اسرائیل اور حماس امریکی ڈیل پر رضامند ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فریقین نے جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close