Featuredخیبر پختونخواہ
محکمہ داخلہ کا 58 ہزار مشکوک قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ
پشاور: محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی اسٹیئرنگ کیمٹی نے صوبے میں 58 ہزار مشکوک قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے نادرا کو جعلی شناختی کارڈز بلاک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
محکمہ داخلہ نے جعلی پی او آر، افغان کارڈ بلاک کرنے کےلیے خط نادرا کو ارسال کیا۔ نادرا نے جعلی پی او آر کارڈ، افغان کارڈ اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈز بلاک کردیے۔
دستاویز کے مطابق پشاور میں 9 ہزار 720 غیرقانونی مقیم افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا۔ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈسٹرکٹ لائیژن کیمٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق بلاک کارڈز کی تفصیلات کے حوالے تمام ڈپٹی کمنشرز کو پانچ دن کی آخری ڈیڈلائن دی گئی ہے۔