Featuredاسلام آبادتجارت

کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک بری خبر

اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر 1 روپیہ 52 پیسہ فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے اضافی سرچارج کو منظور کیا ہے، کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج نومبر 2023ء سے دسمبر 2024ء تک کے لیے لاگو ہوگا۔

اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا، نیپرا اتھارٹی نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا، وفاقی حکومت سرچارج عائد کیے جانے کا حتمی نوٹی فکیشن جلد جاری کردے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close