Featuredاسلام آباد

سول ایوی ایشن 2 حصوں میں تقسیم ، ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن علیحدہ علیحدہ

اسلام آباد: وزارت ہوابازی نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو الگ محکمے کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن نے سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کر کے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن کے محکموں کو علیحدہ کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایئرپورٹس پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ لائسنسنگ، ایروردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبہ جات اب سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایکٹ 2023 کو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ دونوں محکموں کے سربراہ بھی الگ الگ ہوں گے۔
عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے ایئرپورٹ سروس اور ریگولیٹری کو توڑ کر 2 نئے محکمے بنانے کی ہدایت کی تھی۔ سول ایوی ایشن اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے ایکٹس کو 10 نومبر سے نافذ کردیا گیا۔

وزارت ہوابازی نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو الگ محکمے کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ جس میں حکم دیا گیا ہے کہ سی اے اے اور ایئرپورٹس اتھارٹی سے ملازمین کی تعداد، اثاثوں سمیت دیگر تفصیلات فوری فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے دو الگ محکمے بنانے کے ایکٹس پارلیمنٹ سے منظور کیے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close