Featuredدنیا

غزہ میں آج سے جنگ بندی ہونا تھی لیکن اسرائیل پیچھے ہٹ گیا

کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل اپنے یرغمالیوں کی شناخت کی تصدیق نہیں کرسکا ہے

تل ابیب: اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد ایک دن کے لیے مؤخرکردیا ، جمعہ سے پہلے غزہ میں کوئی جنگ بندی یا یرغمالیوں کی رہائی نہیں ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ آج سے جنگ بندی کے آغاز کو کل تک کےلیے مؤخر کررہے ہیں اور جمعے سے پہلے غزہ میں جنگ بند نہیں کریں گے۔

اسرائیل نے جنگ بندی میں ایک روز کی تاخیر کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی تاہم کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل اپنے یرغمالیوں کی شناخت کی تصدیق نہیں کرسکا ہے۔ تصدیق شدہ فہرست ملنے کے بعد ہی حماس کو یرغمالیوں کو رہا کرنا تھا۔

غزہ میں فلسطینی اسرائیل کی قید سے اپنے 150 پیاروں کی رہائی کی راہ تک رہے تھے کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد ایک دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کرکے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے مزید کہا کہ اسی طرح اسیر فلسطینیوں کی رہائی بھی عمل میں نہیں لائی جائے گی اور نہ ہی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close