Featuredاسلام آباد
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کی ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر
190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔
سردارلطیف کھوسہ نےاپیل سپریم کورٹ میں دائرکی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ چیئرمین تحریک انصاف توشہ خانہ کیس میں گرفتارتھے،ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت بحال کی جائے۔