Featuredدنیا

غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کی واپسی

معاہدے کے تحت اسرائیل آج مغربی کنارے میں 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا

فلسطینی اپنے پیاروں کی تلاش اور ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد چار روزہ عارضی جنگ بندی ہوگئی، فلسطینی خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی کے آغاز کے بعد مصر سے براستہ رفح کراسنگ 8 ٹینکر جنوبی غزہ میں داخل ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق 4 ٹینکر ایندھن اور 4 ٹینکر کوکنگ گیس کے داخل ہوئے، ٹینکرز اقوامِ متحدہ کی امدادی تنظیموں کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق آج کم از کم 200 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کی توقع ہے۔

فلسطینی اہلکار کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اسرائیل آج مغربی کنارے میں 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

فلسطینی اہلکار کے مطابق فلسطینی قیدیوں میں 24 خواتین اور 15 نوجوان شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری بمباری کے بعد چار روزہ عارضی جنگ بندی کے بعد فلسطینی خاندانوں کی واپسی جاری ہے۔ لوگ اپنے پیاروں کی تلاش اور ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی مجموعی تعداد 14 ہزار 854 ہو گئی ہے جس میں 6 ہزار 150 بچے اور 4 ہزار خواتین شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ سٹی اور شمالی غزہ پر روزانہ چھ گھنٹے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اسرائیلی طیارے پرواز نہیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close