چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا عدت میں نکاح کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،خاورمانیکا نے بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کا دعویٰ دائرکردیا۔
خاورمانیکا اسلام آباد کے سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے اور شکایت درج کرا دی۔بشری بی بی کے سابق شوہر نےدرخواست میں بشریٰ اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سزا دینے کی استدعا کی۔
سول جج اسلام آباد نے 3 گواہوں کو نوٹسز جاری کردیے،گواہوں میں عون چوہدری، مفتی سعید اور خاور مانیکا کا ملازم شامل ہیں۔سول جج اسلام آباد نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی
گزشتہ روز شہری محمد حنیف کی طرف سے دائر غیر شرعی نکاح کیس واپس لیا گیا تھا۔