Featuredپنجاب

سابق وزیر اعظم نواز شریف توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے سے متعلق کیس میں شامل تفتیش

لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے سے متعلق کیس میں شامل تفتیش ہوگئے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے توشہ خانہ کیس کے بارے میں قومی احتساب بیورو کے سوالنامے کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے ، نیب نے کیس میں دس سے زائد سوالات کا جواب مانگا تھا۔

نوازشریف نے بذریعہ وکیل 29 نومبرکو نیب سوالات کا جواب جمع کرایا جبکہ نیب تفتیشی افسر نے بھی احتساب عدالت کو ااس بارے آگاہ کر دیا ہے۔

نیب تفتیش کی روشنی میں حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کروائے گی۔

عدالت نے نوازشریف کا نیب کو بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close