دبئی: اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی مقاصد جاری رکھے تو بے گناہ فلسطینیوں کے تحفظ کا خیال رکھے۔
دبئی میں کوپ 28 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکا کی نائب صدر کاملا ہیریس نے مصر کے صدر کو یقین دہانی کروائی ہے کہ امریکا غزہ کے محاصرے یا غزہ کی سرحدوں کے دوبارہ تعین کی اجازت نہیں دے گا۔
امریکا کی نائب صدر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی مقاصد جاری رکھے تو بے گناہ فلسطینیوں کے تحفظ کا خیال رکھے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ بہت زیادہ معصوم فلسطینی مارے گئے ہیں، غزہ سے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز دل دُکھانے والی ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران نائب امریکی صدر نے 16 ہزار فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت سے گریز کیا۔
کاملا ہیریس نے 10 ہزار بچوں اور خواتین کو قتل کیے جانے پر اسرائیل کو عالمی عدالت میں لے جانے کی بات بھی نہیں کی۔