Featuredاسلام آباد
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو توڑ پھوڑ کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تخریب کاری کے مقدمے میںجوڈیشل ریمانڈ کی سزا سنادی ۔
9 مئی کو مردان کی ضلعی عدالت میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف میڈیکل شاپ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران تحریک انصاف کے رہنما کو پیشی کے لیے لایا گیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی ٹیم کی جانب سے اسد قیصر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے مجسٹریٹ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے اسد قیصر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ اسد قیصر کو ہفتے کے روز مردان جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔