Featuredانٹرٹینمنٹ

کیا ابھیشیک بچن نے ایشوریہ کیساتھ طلاق کی تصدیق کر دی؟

بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے کی علیحدگی کی زیرگردش کرتی خبروں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے میں طلاق کی خبروں نےدنیا بھر میں انکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا جارہا ہے کہ جوڑے میں علیحدگی ہو چکی ہے اور وہ جلد ہی عدالت سے بھی رجوع کرنیوالے ہیں۔

علحیدگی کی خبروں کے دوران بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن کسی نجی تقریب میں شریک ہوہے،جہاں وہ شادی کی انگوٹھی کے بغیر نظر آئے ،جس کے بعد اس گردش کرتی خبر میں سچائی کے امکانات بڑھ گئے،تاہم ابھی جوڑے کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Bachan

اس سے قبل بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن اور اہلیہ کےساتھ کسی بھی تقریب میں نظر آتے تو انکے ہاتھ میں شادی کی سفید ہیرے کی انگوٹھی ہمیشہ نظر آتی تھی۔لیکن تقریب میں شادی کی انگوٹھی کے بغیر شرکت نے تہلکہ مچا دیا ہے،جس کو لے کر انکے مداح کافی حیران ہیں۔

bachan 2

واضح رہے کہ 2007 میں ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جبکہ 2011 میں ان کے یہاں بیٹی ارادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close