Featuredپنجاب

تمام جماعتیں الیکشن کو متنازع بنانے سے گریز کریں، راجہ پرویز اشرف

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دے۔

پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ قوم انتخابات کی بھرپور تیاری کررہی ہے، الیکشن کیلئے 8 فروری کی تاریخ مقرر ہوچکی ، تاہم، بدقسمتی سے ہر الیکشن متنازع ہو جاتا ہے اس لئے تمام جماعتیں الیکشن کومتنازع بنانے سے گریز کریں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت ہی ملک کومسائل سے نکال سکتی ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ایک جماعت یا فرقے کا ملک نہیں، قومی ادارے پاکستان کے ادارے ہیں کسی جماعت کے نہیں، ادارے متنازع بنا کر مسائل حل کرنے والی حکومت کیسے بن سکتی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں : وزارت خزانہ نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں نگران حکومت ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close